شب برات آج منائی جائیگی

ملک بھر میں شب برات آج منائی جائیگی

پاکستان میں شب برات آج بروز جمعہ 18 مارچ 14 شعبان المعظم کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق شب برات کے موقع پر چاروں صوبائی، وفاقی دارالحکومت، شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محفلیں اور نوافل کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے، لیکن سمجھوتہ نہیں کریں گے

علماء کرام خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے، فرزندان اسلام شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھیں گے۔

اس موقعہ پر مساجد خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، فرزندانِ اسلام گھروں میں ہی شب بیداری، نوافل و ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے، شب برات کے موقع پر ملک بھر میں قبرستان میں بھی صفائی اور روشنی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور