ملک میں کورونا مسلسل کمی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی ہورہی ہے،گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 326 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 817 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے:ملک بھر میں شب برات آج منائی جائیگی

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار 254 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 73 ہزار 616 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 525 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

مزید دیکھیں :   منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز خطرے کی گھنٹی