شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل

ملتان: خاتون نے اپنے شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال دیا، بینائی متاثر

ملتان میں مبینہ طورپر خاتون نے شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے والد اور بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈالا جس کی وجہ سے اس کی بینائی متاثر ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کرنے پر بیٹوں نے والد کو قتل کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھی تاہم انکار پر اس نے آنکھوں میں کیمیکل ڈال دیا جبکہ متاثرہ شخص کی بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمہ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔