وزیر اعظم کے دماغ خالی ہے

وزیر اعظم کے دماغ کا خانہ خالی ہے

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے اور ان کے دماغ کا خانہ خالی ہے۔ اب اپنے بیانات میں مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور گالم گلوچ کررہے ہیں، عمران خان کی دھمکیوں اور باتوں میں کوئی نہ آئے، اسلام آباد کی انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ووٹ دینا ہر ممبر کا آئینی حق ہے، اگر کسی ادارے نے عمران خان کے کہنے پر کوئی حرکت کی تو اس ادارے کے خلاف کاروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان

لاہور کی نیب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کو اب پاکستانی عوام نہیں چھوڑے گی، پاکستانی قوم بہت پہلے سے ہی عدم اعتماد کرچکی ہے، اس کی مثال ضمنی الیکشن ہے، بلدیاتی نتائج میں بھی عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیں، ان سب چیزوں سے لگتا ہے کہ عوام عدم اعتماد کب کی کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل