شاہد آفریدی بیمار بچے سے رابطہ

کرکٹ شاہد آفریدی کا بیمار بچے کے اہلخانہ سے رابطہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیمار کمسن بچے کے علاج کے لیے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کروانے کی اپیل کی تھی۔باپ اور بیٹے کی آواز شاہد آفریدی تک پہنچانے کے لیے انہوں نے ٹوئٹر صارف کا شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس بچے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے آپ کا شکریہ۔سابق کپتان نے کہا کہ میری ٹیم نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا، ہم اس بچے کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ کم سن بچے اور اس کے والد کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھا جس پر لکھا تھا کہ خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر