عثمان خواجہ تنقید کی زد

عثمان خواجہ تنقید کی زد میں آگئے

کور میں ہیلمٹ پہن کر فیلڈنگ کرنے والے عثمان خواجہ تنقید کی زد میں آگئے۔ انھوں نے وہاں پر تعیناتی کے دوران محمد رضوان کا آسان کیچ ڈراپ کردیا تھا۔ کراچی ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا کی جانب سے متعدد کیچز ڈراپ کیے گئے، عثمان خواجہ وکٹ کے قریب فیلڈنگ کررہے تھےتاہم جب رضوان کو بولنگ کیلیے مچل سویپسن آئے تو کپتان پیٹ کمنز نے انھیں کور کی جانب بھیج دیا مگر انھوں نے ہیلمٹ پہنے رکھا، اس دوران ایک شاٹ پر گیند سیدھی ان کی جانب آئی مگر وہ آسان کیچ نہ تھام پائے، اس وقت رضوان 91 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ عثمان کے ہیلمٹ پہنے رکھنے پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان