پشاور خواجہ سرا فائرنگ کرکے قتل

پشاور: خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اسٹیشن خان رازق شہید کی حدود میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبر بازار چوکی کی حدود جنگی محلہ ندیم ٹریڈ سنٹر میں دوکان نمبر 109، عظیم اللہ نامی شخص کی دوکان پر فائرنگ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کرنے پر بیٹوں نے والد کو قتل کر دیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دکان پر فائرنگ کرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کی شناخت ناصر عرف مانو نامی خواجہ سرا سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور 2 سالہ نواسہ جاں بحق

پشاور پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔