سندھ ہاؤس پر حملہ عمران نے کروا

سندھ ہاؤس پر حملہ کروا کر عمران خان نے اپنا اصل بغض ظاہر کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر لشکر کشی کروا کر اپنا اصل بغض ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے معاملے پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد آنے کا مقصد پورا کیا، شعیب شاہین

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کارکنان کا سندھ ہاؤس پر حملہ، گیٹ توڑ کر اندر داخل

بلاول بھٹو زرداری نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں میں سے نہیں ہیں تاہم وہ جانتے ہیں کہ سرکش عناصر سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں، اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے خاندانوں کی رہائشگاہ پر حملہ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداوار اورخرید کیلئےانڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانےکی منظوری

پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرنے والوں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرکے فسطائیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا چکے ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں سے 172 کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی۔