لیاقت آباد میں 22 دن کی بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ننھی کلی کی سگی ماں ہی قتل میں ملوث نکلی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ عمیمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بچی رات کو سونے نہیں دیتی تھی جس پر شوہر سے جھگڑا رہتا تھا۔ ملزمہ نے بیان دیا کہ ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے گھر میں سامان بکھیرا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے:کراچی ،ایک اور ننھی کلی کا گلا کاٹ دیا گیا
یاد رہے 22 دن کی بچی کی نعش 10 مارچ کو گھر سے برآمد ہوئی تھی ملزمہ نے بیان میں بتایا تھا کہ گھر کی چھت سے ایک لڑکا آیا مجھے دھکا دیا، جس سے میرا سر فریج سے لگا اور میں بیہوش ہوگئی، جب میں ہوش میں آئی تو بچی کا گلا کٹا ہوا تھا۔