وزیراعظم سیاسی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم نے آج سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج بروز ہفتہ 19 مارچ کو بنی گالہ میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعے سمیت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق مختلف امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری شریک ہوں گے۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

اجلاس میں دیگر آئینی اور قانونی آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ 18 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔