چکن تکہ بنانے کی ترکیب

پشاوری چکن تکہ اپنے کچن میں بنائیں

چکن تکہ کیلئے درکاراجزاء

  • 1۔ مرغی ڈیڑ ھ کلو (چکن تکہ اسٹائل میں کٹوالیں)
  • 2۔ کچا پپیتا (پیس لیں) ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا
  • 3۔ لہسن کے جوے (پیس لیں) چھ عدد
  • 4۔ ادر ک (پیس لیں) ایک انچ کا ٹکڑا
  • 5۔ جائفل پاؤڈرچٹکی بھر
  • 6۔ دھی تین کھانے کے چمچ
  • 7۔ امچورایک چائے کا چمچ
  • 8۔ زیرہ پاؤڈرایک چائے کا چمچ
  • 9۔ نمک حسب ذائقہ
  • 10۔لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • 11۔ ٹماٹو کیچپ دو کھانے چمچ
  • 12۔ اجوائن (پیس لیں)ایک چٹکی
  • 13۔ ثابت سیا ہ مرچیں (کوٹ لیں)چھ عدد
  • 14۔ چھوٹی الائچی تین عدد
  • 15۔ لیموں کا رس ایک کھا نے کا چمچ
  • 16۔ تیل ایک کھانے کا چمچ

چکن تکہ بنانے کی ترکیب:


ایک پیالے میں کچا پپیتا، لہسن، ادرک ،جائفل پاؤڈر، دھی، امچور زیرہ پاؤڈر، نمک ، لال مرچ پاؤڈر، ٹماٹو کیچپ اور اجوائن ڈال کر مکس کریں۔ گوشت کے ٹکڑوں کو دھو کر خشک کرکے مکس کئے ہوئے مصالحے کو اس پر خوب اچھی طرح لگاکر دو سے تین گھنٹے تک فریج میں میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ اس کے بعد نکال کر سیخوں میں پروکر انگیٹھی میں دہکتے ہوئے کوئلوں پر رکھ کر گولڈن ہونے تک سینک لیں جب براؤن ہو جائے تو نکال کر پلیٹ میں رکھ کر اس کے اوپر سیاہ مرچ، چھوٹی الائچی ، لیموں کا رس اور تیل ملا کر اچھی طرح لگائیں ۔ مزیدار پشاوری تکہ کباب تیا رہے ۔ سلاد اور پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں ۔