محمد یوسف کا بیٹی کیلئے پیغام

اے مری دخترمری نورنظر اب الوداع، محمد یوسف کا بیٹی کیلئے جذباتی پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر ایک جذباتی پیغام دیا ہے۔

محمد یوسف نے بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی صاحبزادی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے پیغام میں ایک نظم بھی تحریر کی ہے۔

’میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن

ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی

میرے آنگن میں ٹھہریں گی تری یادیں تری باتیں

لو مبارک ہو تمہیں وقت سفر اب، الوداع

جاؤ بابل کے نگر سے اپنے گھر، الوداع

اے مری دختر مری نورِ نظر اب الوداع‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کو ان کی بیٹی کی شادی کے موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈھیروں مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت بہت مبارک ہو، یوسف بھائی‘۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی محمد یوسف کی بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔

سلمان بٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو ، محمد یوسف بھائی ، اللّٰہ نصیب اچھے کرے۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات نے بھی محمد یوسف کی بیٹی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہوئے ان کے لیے ایک دعائیہ پیغام بھیجنے کے ساتھ ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو مبارک باد بھی دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مبارک ہو یوسف بھائی، اللّٰہ پاک نصیب اچھے کرے اور اللّٰہ اس بچی کو لاکھوں خوشیاں عطا کرے۔‘