چیف جسٹس سندھ ہاؤس حملے کا نوٹس

چیف جسٹس پاکستان نے سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ‘سندھ ہاؤس’ پر حملے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وفاقی دارالحکومت میں نقص امن اور سرکاری املاک پر حملے پر از خود نوٹس لے لیا ہے، سپریم کورٹ میں سندھ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت آج ایک بجے ہوگی۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پہلا از خود نوٹس لیا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ مذکورہ از خود نوٹس سپریم کورٹ بار کونسل کی جانب سے دائر درخواست پر لیا گیا ہے، جس کی سماعت کورٹ روم نمبر ون میں ہوگی، 183/3 کے تحت سپریم کورٹ کو یہ اقدام اٹھایا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو