ارکان واپس آجائیں گے وزیر اعظم

عوام کا پریشر دیکھ کر ہمارے منحرف ارکان واپس آجائیں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا پیسا چوری کرکے لوگوں کو خریدا جارہا ہے لیکن عوام کا پریشر دیکھ کر ہمارے منحرف ارکان واپس آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے لوگوں کو پتا چل گیا کہ کس طرح ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لیے منڈی لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیسے کی سیاست آگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

یہ بھی پڑھیں: منحرف اراکین کے خلاف عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے: فواد چوہدری

وزیراعظم نے کہا کہ پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں اور اس طرح کی سیاست کی وجہ سے ملک پیچے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو نظر آگیا ہےکہ بڑے بڑے پیسے کے تھیلوں سے ضمیر خریدے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا پریشر دیکھ اپوزیشن کی طرف جانے والے ہمارے زیادہ تر منحرف ارکان واپس آجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا، پلوشہ خان

سندھ ہاؤس اسلام آباد پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور کارکنان کے حملہ کرنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ جذبات میں آگئے تھے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر آپ کے حلقے کا ممبر پیسے لے کر دوسری طرف چلا جائے تو پرامن احتجاج آپ کا حق ہے لیکن تصادم نہ کریں۔