او آئی سی کانفرنس ترانہ جاری

او آئی سی کانفرنس کا آفیشل ترانہ علی ظفر کی آواز میں جاری

وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز پاکستان میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا آفیشل ترانہ معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کی آواز میں جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ترانہ جمیل الدین عالی کے گیت کا ری میک ہے، جس کی تھیم ہے، ‘اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو’۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

یہ بھی پڑھیں: خوشی کا عالمی دن، پاکستان کی بھارت پر برتری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے آفیشل ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

واضح رہےکہ معروف شاعر اور نغمہ نگار جمیل الدین عالی نے پاکستان میں 1974 میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر یہ ترانہ تخلیق کیا تھا۔ نغمہ نگار جمیل الدین کے ترانے کو اس زمانے میں بے پناہ مقبولیت ملی تھی۔