بابر اعظم ایوارڈز وصول

بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈز وصول

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز وصول کرلیے ہیں، جن میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ اور شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹر آف دی ائیر 2021 کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے ہمراہ ایوارڈ ہاتھ میں پکڑے ہوئے تصویر شیئر کی اور دونوں کو مبارکباد دی۔