طاہر اشرفی

او آئی سی پر بلاول کے بیان سے دکھ ہوا، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے بارے میں بلاول کا بیان سن کر حیرت ہوئی اور دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا نہیں ریاستِ پاکستان کا ایونٹ ہے، بلاول کو ایسے وقت میں یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف دونوں سے اپیل ہے کہ وہ چوبیس مارچ تک جلسے جلوس روک دیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیے:او آئی سی کانفرنس کا آفیشل ترانہ علی ظفر کی آواز میں جاری

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اگر اسپیکر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے، پھر دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم انتظار کر رہےتھے کہ او آئی سی کانفرنس پرامن طریقے سے گزرے، سب چاہتے ہیں او آئی سی کانفرنس ہو، مناسب طریقے سے ہو۔