یوکرین جنگ: افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ

یوکرین جنگ کہ وجہ سے عالمی اقتصادیات کو نقصان ہو رہا ہے۔ افغانستان میں خوراک کی قیمتوں کا معاملہ شدید ہوتا ہوا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کہ وجہ سے عالمی اقتصادیات کو نقصان ہو رہا ہے، جس کے بالخصوص غریب اور تنازعات کے شکار ممالک پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان شیلی ٹھاکرال نے بتایا کہ صرف افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ شیلی نے کہا کہ ان کا ادارہ افغانستان میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ایک بلین ڈالر خرچ کر چکا ہے لیکن اسے مزید ڈیڑھ بلین ڈالر کی ضرروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے متعدد غریب ممالک میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ