ملک میں 8 دن کا پٹرول

ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے، سلیم مانڈوی والا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے، حکومت کو بروقت خبردار کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ملک میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایران کا پاکستان کے ساتھ تحارتی حجم بڑھانے کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں:آپ نے اپنی جماعت کے کس رکن کو عوام کا سامنا کرنے کے قابل چھوڑا ہے؟

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومتی فیصلوں اور ناقص پالیسیوں کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں،حکومت یونہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھی رہی تو ملک کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ حکومت آئل کمپنیز کو آن بورڈ لے اور انکے تمام تحفظات دور کرے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش