ڈی چوک جلسہ عمران خان

ڈی چوک جلسہ، وزیراعظم عمران خان کی عوام سے بڑی اپیل

ڈی چوک 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے خواہش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، ڈی چوک جلسہ، وزیراعظم عمران خان کی عوام سے بڑی اپیل جلسے کا موضوع’’امر بالمعروف‘‘ہے، وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لوگو جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے:عوام کا پریشر دیکھ کر ہمارے منحرف ارکان واپس آجائیں گے: وزیر اعظم

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ لوٹی دولت کے لیے سیاستدانوں کو بےشرمی سے خریدنےکی مذمت کرتے ہیں، ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے۔ چاہتے ہیں کہ جلسے میں عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے صوفی بزرگ شمس تبریز کا قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کے غدار اور بدمعاش جال میں پھنس رہے ہیں۔