کورونا

ملک میں کورونا سے اموات میں مزید کمی، 1 مریض جاں بحق

ملک بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 1 شخص جاں بحق ہوا جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 329 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 375 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 888 ہوگئی۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور

مجموعی تعداد 14 لاکھ 75 ہزار 759 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پیٹو بچوں کے اندھا دھند کھانے کا تعلق دماغ سے ہوسکتا ہے

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 33 ہزار 225 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار 508 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 506 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.12 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا