او آئی سی اجلاس

او آئی سی اجلاس، مصری وزیرِ خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرا خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ اجلاس میں اسلامی دنیا کے وزرا خارجہ، مندوبین اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔

مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں،ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی مصری ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی باضابطہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

یہ بھی پڑھیے:او آئی سی پر بلاول کے بیان سے دکھ ہوا، طاہر اشرفی

اس موقع پر مصری وزیرِ خارجہ سامع شکری نے کہا کہ یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔ مصری وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس مسلم ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور آپس کے تعاون کو فروغ دے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے ترانے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ وزرائے خارجہ یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ ہمارے قومی اتحاد کا مظاہرہ، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ استعداد اور ہماری ثقافت کے مختلف رنگ دیکھیں گے۔