بیف لزانیا بنائے کے اجزاء

بیف لزانیا بنائے منفرد انداز کے ساتھ

بیف لزانیا بنائے کے اجزاء

  • گائے کا قیمہ ایک کلو
  • لزانیا کی پٹیاں(اُبلی ہوئی) 350 گرام
  • پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ
  • ٹماٹر چار عدد (باریک کٹے ہوئے)
  • پیاز دو عدد(باریک کٹی ہوئی)
  • مشروم حسب ضرروت(باریک کٹے ہوئے)
  • پسے ہوئے ٹماٹرچار سے پانچ عدد
  • کیچپ ایک چھوٹی بوتل
  • سویا سوس
  • سفید سرکہ کھانے کے دو
  • دو چمچے
  • چینی ایک چائے کا چمچہ
  • چیڈر پنیر موزریلا پنیر (کدوکش) چار پیالی
  • کٹی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچے
  • نمک حسب ذائقہ
  • تیل تلنے کے لیے تین کھانے کے چمچے۔

ساس کے اجزاء:

  • دودھ ایک کلو
  • میدہ چار کھانے کے چمچے
  • مکھن ایک کھانے کا چمچہ
  • نمک حسب ذائقہ

لزانیا بنائےترکیب :

دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں مکھن گرم کرلیں میدہ بھون کرٹھنڈا کرلیں ،پھر اس میں دودھ شامل کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں ،اس میں نمک ملا کر چولہا بند کردیں ۔اس کے بعد فرائنگ پین میںایک کھانے کاچمچہ تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور ٹماٹر نرم کرلیں اور تھوڑا سا سر کہ ملا کر دو منٹ تک پکائیں ۔ دوسری دیگچی میں دو کھانے کے چمچے تیل ،قیمہ ،کیچپ ،لہسن ادرک ،سویا سوس ،باقی سر کہ ،چینی اور نمک شامل کرکے بھون لیں۔بیکنگ ڈش میں بالترتیب سفید ساس لزانیا ،قیمہ ،مشروم ،پنیر ،لال مرچ اور کیچپ کی تہہ لگائیں ۔پہلے اوون کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔ پھر 30 سے 40 منٹ تک لزانیابیک کرنے کے لیے رکھ دیں۔ مزیدار لزانیا تیارہے ،کیچپ کے ساتھ مزےسے کھائیں ۔