گلین میکسویل بھارتی گرل فرینڈ

گلین میکسویل اپنی بھارتی گرل فرینڈ کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل اپنی بھارتی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے 18 مارچ کو ایک نجی تقریب میں اپنی بھارتی گرل فرینڈ ‘ونی رمن’ سے شادی کی۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے نئے جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

یہ بھی پڑھیں: اے مری دخترمری نورنظر اب الوداع، محمد یوسف کا بیٹی کیلئے جذباتی پیغام

ونی رمن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور میکسویل کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ محبت تکمیل کی تلاش ہے اور آپ کے ساتھ مجھے مکمل ہونا محسوس ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

واضح رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل اور ونی رمن 2 سال سے زیادہ عرصے سے آپس میں دوست ہیں۔ فروری 2020 میں انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی شادی کی وجہ سے ہی پاکستان کے دورے میں شرکت نہیں کر سکے۔