خواہش ہے کہ میرا کردار پری زاد کے اداکار احمد علی اکبر نبھائیں: شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں مختلف سوالوں کے جواب دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران شاہین آفریدی سے پسندیدہ پاکستانی اداکار اور ان زندگی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جس کے جواب میں شاہین معذرت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی اداکاروں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، تاہم ان کی خواہش ہے کہ اگر کبھی ان کی زندگی پر کوئی فلم بنائی جائے تو ان کا کردار ڈرامہ سیریل پری زاد میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار احمد علی اکبر نبھائیں۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شاہد آفریدی کا بیمار بچے کے اہلخانہ سے رابطہ

ایک اور سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہد خان آفریدی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل کیریئر کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے مشکل بلے بازوں کا سامنا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

موبائل کی مصروفیات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے موبائل فون میں سب وے گیم کھیلتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ بھی یہی ہے۔