محمد نواز پاک آسٹریلیا سیریز

محمد نواز پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے باہر، زاہد محمود اسکواڈ میں شامل

پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ زاہد محمود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری سے ابھی تک مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زاہد محمود کو اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈز وصول

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے نواز تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ زاہد محمود پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ ہیں، لہٰذا انہیں وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں محمد نواز انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 مارچ سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔