وزیراعظم کی بھارت کی تعریف

بحیثیت وزیراعظم بھارت کی تعریف کرنا پاکستان کے منہ پر طمانچہ ہے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف امربالمعروف کی ترغیب دی جارہی ہے تو دوسری طرف جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، یہ امر بالمنکر کا ارتکاب ہے اور ریاست مدینہ کی توہین ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیردفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون پر گفتگو

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی کوشش ہے کہ ادارے نيوٹرل نہ رہيں: بلاول

انہوں نےکہا ہے کہ ایم این ایز کو کل جہاز بھر کے لاتے رہے تو باضمیر تھے، اب منحرف ہوگئے تو بے ضمیر ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے انڈیا کی خارجہ پالیسی کی تعریف اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے، بحیثیت وزیراعظم بھارت کی تعریف کرنا پاکستان کے منہ پر طمانچہ ہے۔