سپریم کورٹ ہارس ٹریڈنگ ختم رہنمائی

سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے رہنمائی چاہتے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، چین کے وزیرخارجہ اور دیگر ممالک کے وزرا آج بطورمہمان خصوصی پاکستان پہنچ جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کل اجلاس سے خطاب کریں گے، اجلاس میں 100سے زائد قراردادیں زیر بحث آئیں گی، وزرائے خارجہ 23 مارچ کو پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ کل او آئی سی کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئے پاکستان کو منتقل ہوجائےگی۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور

یہ بھی پڑھیے: تحریک انصاف کے 5،4 منخرف اراکین نے واپسی کیلئے رابطہ کیا ہے: اسد عمر

اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہمیں دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع بھی فراہم ہوگا، ہماری سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل ہو رہے ہیں، آج بھی وزیراعظم کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، ہم تصادم نہیں چاہتے، کسی ممبرکو ووٹ کاحق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے،ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقےسے کریں گے، نمبرز پورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن نمبرزپورے کرنے کیلئے ضمیر فروشی پراترچکی ہے، سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے رہنمائی چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے یہ بھی رہنمائی لیں گے کہ کیا یہ ممبران تاحیات نااہل ہوں گے؟ اگر وہ تاحیات نہ اہل ہو سکتے ہیں تو انہیں یہ قدم اٹھانے سے پہلے باردگر سوچنا چاہیے، بلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے، بلاول خدا کیلئے بڑے ہوجائیں، او آئی سی کیلئے ہر حکومت نےاپنے اپنے دور میں کردار ادا کیا ہے۔