پشاور فوڈ سیفٹی اتھارٹی

پشاور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، مضرصحت گوشت اور مشروبات برآمد

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور اور چارسدہ میں کارروائیاں کی ہیں، 660 لیٹر سے زائد مس لیبل و مضر صحت مشروبات برآمد جبکہ یونٹ کو سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران حیات آباد پشاور میں ایک یونٹ پر چھاپا مارا اور 660 لیٹر سے زائد مس لیبل و مضر صحت مشروبات برآمد کر لیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یونٹ سے بھاری مقدار میں مس لیبل میٹریل بھی برآمد کیے گئے اور یونٹ سیل کردیا گیا ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ یونٹ میں تیار ہونے والے جوس اور کاربونیٹیڈ ڈرنکس شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کئے جاتے تھے۔خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چارسدہ اتمانزئی بازار میں کارروائی کر کے خراب گوشت رکھنے پر موٹے چاولوں کا پروڈکشن یونٹ سیل کردیا جبکہ یونٹ سے 300 کلو سے زائد مضر صحت اور خراب گوشت برآمد کیا گیا۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  جمرود جیل میں قیدی جاں بحق،لواحقین کا پاک افغان شاہراہ پر احتجاج

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ ضبط کرلیا گیا تھا۔ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں :18سال قبل لاپتہ زرشاد خان کے والدین بیٹے کے آنے کے منتظر