ویمن ورلڈکپ پاکستان کی پہلی جیت

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت، ویسٹ انڈیز کو شکست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم نے اپنے پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر اپنی پہلی جیت حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے تھے۔ دوبارہ بارش شروع ہونے کی وجہ سے میچ کو 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 37، بسمہ معروف نے 20 اور عمیمہ سہیل نے 22 رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے کہ میرا کردار پری زاد کے اداکار احمد علی اکبر نبھائیں: شاہین آفریدی

دوسرے بیٹنگ میں پاکستانی کھلاڑی ندا ڈار نے اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈین بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا سکی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان نے میچ 7 رنز سے جیت لیا، جبکہ پاکستانی باؤلر ندا ڈار کو 4 اوورز میں 10 رنز پر 4 وکٹیں حاصل کرنے کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔