لاہور ٹیسٹ آسٹریلیا کے 232 رنز

لاہور ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 232 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے تیسرے اوور میں ہی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر مارنس لبوشین کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

یہ بھی پڑھیں: محمد نواز پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے باہر، زاہد محمود اسکواڈ میں شامل

میچ کے آغاز میں وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلیا کے دوسرے اوپنر عثمان خواجہ اور اسٹیو سمتھ نے ذمہ دارانہ انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

آسٹریلوی بیٹراسٹیو اسمتھ 146 کے مجموعے پر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اس کے علاوہ عثمان خواجہ 91 اور ٹریوس ہیڈ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

پاکستانی ٹیم کی جانب سے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔