مریم نواز کی طبیعت سوات جلسہ

مریم نواز کی طبیعت ناساز، سوات جلسہ منسوخ

مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی اچانک طبیعت میں ناسازی کے باعث آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:نواز شریف نے باہر بیٹھ کر عمران خان کو گھر میں گھس کر مارا: مریم

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی، سوات گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی صحت و تندرستی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔