وزیراعظم جرمانہ کی زد میں

وزیراعظم یکے بعد دیگرے جرمانہ کی زد میں


وزیراعظم عمران خان ایک ہفتے میں دوسری بار جرمانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک بار پھر جرمانہ کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات نے وزیر اعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

خیال رہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے اس لیے عوامی نمائندوں کے انتخابات والے اضلاع میں جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پابندی کے باوجود سوات میں جلسہ کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے وزیر اعظم کے علاوہ وفاقی وزرا اور صوبائی وزیروں کو بھی جرمانہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ
مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

واضح رہے اس سے قبل لوئر دیر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بھی عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا تھا۔