آرمی چیف سعودی وزیر خارجہ ملاقات

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی گئی, پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات بھی زیر بحث آئے.

سعودی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، سعودی وزیرخارجہ نے بارڈر مینجمنٹ کےلیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، سعودی وزیرخارجہ نے علاقائی استحکام کےلیے بھی پاکستان کی تعریف کی، سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں بہتری کےلیے کردار ادا کرتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

یہ بھی پڑھیے:اوآئی سی کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے مسلم دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔ آرمی چیف اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے او آئی سی اجلاس کو دنیا کو مشترکہ حکمت عملی پر لانے کے لیے تاریخی پیشرفت قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا