سجل نے احد کا نام ہٹا

سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ احد کا نام ہٹا دیا

سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی اپنے رشتے کو لے کر کئی عرصے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ کئی عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ، یہاں تک کے سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی احد رضا میر نے شرکت نہیں کی، جس کے ان کے رشتے میں مشکلات کی خبروں نے مزید تیزی پکڑ لی۔

اور اب سوشل میڈیا پر سجل علی کے اکاؤنٹ انسٹا گرام کے اسکرین شاٹس وائرل ہو رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

دوسری جانب سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں کہ کیا واقع دونوں نے راہیں جدا کر لیں ہیں تاہم ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کو لے کر کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے سجل علی اور احد رضا میر نے 14 مارچ 2020 میں دبئی میں شادی کی تھی۔