جھتے نے شخص کو مار ڈالا

بےحسی کی انتہا،چوری کے الزام میں جھتے نے محنت کش کو مار ڈالا


پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں باراتیوں کے تشدد سے پاپڑ فروش دم توڑ گیا، انسانیت سوز واقعے میں نعش کے سامنے پڑے ہونے کے باوجود باراتی کھانا کھاتے رہے۔ شادی ہال کے باہر پاپڑ بیچنے والے شخص پر جیب تراشی کا الزام لگایا گیا۔ باراتیوں نے محنت کش پر الزام لگا کر اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پچاس سالہ محنت کش کی نعش شادی ہال میں پڑی رہی ،ظلم اور بےحسی کی انتہا کرتے ہوئےباراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے مدعی بننے پر سوال اٹھا دیا

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شادی ہال کے مینجر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے رات گئے کنگن پور، پتوکی اور سرائے مغل میں چھاپے مار کر 12افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں شہری کےجسم پر تشدد کی تصدیق نہیں کی گئی۔ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر

سوشل میڈیا پر اس انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ محنت کش کی نعش ہال میں پڑے ہونے کے باوجود وہاں موجود باراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔