جمہوری پاکستان خوشحال امریکی مفادات

جمہوری پاکستان اور خوشحال امریکی مفادات کیلئے اہم ہے

امریکا کے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہمیت حامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں آئینی عمل کے لیے امریکا کی حمایت پر بھی زور دیا۔ترجمان نے بتایا کہ ہم پاکستان میں ہونے والی پیشرفت کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، ہ

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

م پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون اور تعلقات کو امریکا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے۔پاکستان میں بعض حلقے امریکا پر ملک میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے ایسے عناصر کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں جو موجودہ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔تاہم امریکا کے سرکاری اور سفارتی حلقے ایسی تمام قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جاری سیاسی بحران کی اندرونی وجوہات ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ