ٹیسٹ میچ یوم پاکستان کے نام

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: پی سی بی نے میچ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کردیا ہے، 23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت، ویسٹ انڈیز کو شکست

اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں ڈھائی ہزار جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ یہ جھنڈے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو دیں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

پی سی بی کے مطابق اس موقع پر ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔