جنگی طیاروں نے جوہر دکھائے

شاہینوں نے آسمان کی بلندیوں پر مہارت دکھا کر دل جیت لیے

یوم پاکستان پر منعقدہ پریڈ میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔پریڈ گرائونڈ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے ایف 16 طیارے کے ذریعے صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند

پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل میراج طیاروں نے ونگ کمانڈر راشد سلہری کی قیادت میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی پیش کی۔پریڈ میں پہلی بار جدید ترین جے 10 سی جنگی طیاروں نے بھی شرکت کی۔ جے 10 طیاروں کو ونگ کمانڈر بلال رضا اور ونگ کمانڈر حسن انیس اڑا رہے تھے۔جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیاروں کو اڑانے کے لیے پاکستانی پائلٹس نے خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا