16 محکموں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا،16 محکموں میں 38 ارب سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے

خیبرپختونخوا کے 16محکموں میں 38 ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے سال 2018-19 کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 16 مختلف محکموں میں مجموعی طور پر 38 ارب 10 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں،

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 16 محکموں میں کئی اہم امور کا مالی ریکارڈ سرے سے موجود نہیں، صوبائی محکموں میں زراعت، تعمیرات و مواصلات ، تعلیم ، توانائی، ماحولیات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، صحت، داخلہ، اطلاعات، آبپاشی ، لوکل گورنمنٹ، معدنیات، ترقی و منصوبہ بندی، صحت عامہ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات میں 7 ارب57 کروڑکی اضافی ادائیگیاں جبکہ 2 ارب سے زائد کی ادائیگیاں رولز کے خلاف دی گئیں،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

کمزورمالیاتی نظام کے باعث 24ارب67 کروڑ 53 لاکھ کی کمزوریاں سامنے آئیں۔رپورٹ سے مزید پتہ چلا ہے کہ 16محکموں کے پاس3 کروڑ 36 لاکھ کا ریکارڈ ہی موجود نہیں، دوکروڑ 53 لاکھ کے مالی امور میں سخت کوتاہیاں کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سمیت ریکوری کی سفارش کی گئی ہے۔