آسٹریلوی ٹینس سٹار ریٹائرمنٹ

آسٹریلوی ٹینس سٹار کا 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹینس کی عالمی نمبرون خاتون کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے 25 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشلے بارٹی کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا مشکل ہے لیکن اس وقت وہ خوش بھی ہیں اور اس کے لیے تیار بھی ہیں، آسٹریلوی ٹینس اسٹار ایشلے بارٹی فرنچ اوپن، آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن چیمپین شپ ٹائٹل جیت چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کا پورا کریئر تکلیف میں گزارا، شعیب اختر

جبکہ یو ایس اوپن کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا لیکن صرف 25 سال کی عمر میں انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیائے ٹینس اور مداحوں کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے ایشلے بارٹی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ان کے لیے مشکل ہے لیکن اس وقت وہ خوش بھی ہیں اور اس کے لیے تیار بھی ہیں، وہ سمجھتی ہیں کہ اس وقت یہ ایک درست فیصلہ ہے ، ان کے خیال میں صحیح اور غلط فیصلے ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ درست فیصلہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

واضح رہے کہ ایشلے بارٹی نے 2022 میں آسٹریلیا اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔