عدم اعتماد اپوزیشن کو بڑا سرپرائز

عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے۔ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا۔

لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار اورشیخ رشید نے اپوزیشن کی جانب سےسیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا۔ان کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے بندے ہیں۔ ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے۔ اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے۔ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں رہتی۔ اتحادی دیر سے فیصلہ کرتے ہیں، اچھی بات ہے سوچ کر فیصلہ کرنا چائیے۔ حالات روز بروز بہتری کی طرف آرہے ہیں۔ پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

یہ بھی پڑھیے:ترین گروپ سمیت سارے گروپ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے: حمزہ شہباز

عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے وہ بھی میری طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ خواہش ہے کہ ملک اور جمہوریت آگے بڑھیں۔ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کیساتھ ہے۔ اب ان کو فوج کا خیال آگیاہے، بہت اچھی بات ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج اچھی اور عدلیہ دور اندیش ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے

جے یو آئی کی انکی ڈیمانڈ کے مطابق جلسے کی اجازت دیدی، مسلم لیگ ن کی ابھی تک کوئی جلسے کی درخواست نہیں آئی۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،ن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے۔ میں گورنر راج کا حامی تھا مگر وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی۔عمران خان 27 مارچ کو تاریخی جلسہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔