پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور اداے کیجانب سے طلبی کا نوٹس بھیجوا دیا گیا ۔ مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول 25 مارچ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل ڈی ایم او دفتر مالاکنڈ میں پیش ہوں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول کو نوٹس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments