پاکستان میں کورونا شرح 0.69

پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا،شرح 0.69 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید210 افراد متاثر،این سی او سی نے تصدیق کردی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار54 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 210 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کورونا کی وبا سے ملک میں زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی مصدقہ تعداد 30 ہزار 333 ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 30 ہزار 54 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 210 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکت کے بغیر پہلا روز

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے 445 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 72 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 329 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 639 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 819 اور بلوچستان میں 35 ہزار 460 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 237 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت