مصالحہ بھنڈی بنانے کی ترکیب

مصالحہ بھنڈی بنانے کی آسان ترکیب

بھنڈی بنانے کیلئے درکار اجزاء

  • بھنڈی ایک کلو
  • 2 کٹی پیاز دو عدد
  • 3 ٹماٹر دو سے تین عدد٤
  • 4یخنی دو کھانے کے چمچ
  • 5 پسی لال مرچ 1چائے کا چمچ
  • 6 ہلدی 1چائے کا چمچ
  • 7 زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • 8 ہری مرچ تین سے چار عدد

بھنڈی بنانے کی ترکیب


بھنڈیاں دھوئیں اور خشک کرکے کاٹ لیں۔ پین میں تیل گرم کرکے بھنڈیاں تلیں۔جب بھنڈیوں کا رنگ تبدیل ہو جائے تو تیل سے نکال لیں۔ اب دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے پیاز نرم کریں۔ پھر ٹماٹر ،حسب ذائقہ نمک، یخنی، پسی لال مرچ، ہلدی ،زیرہ اور ہری مرچ شامل کرکے مزید دو منٹ پکائیں ۔اب بھنی ہوئی بھنڈی ڈال کر ڈھانپیں۔ یہ اچھی طرح پک جائے تو گرم گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔