پشاور کاروائی داعش کمانڈر ہلاک

پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، داعش کمانڈر ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا مقابلے میں داعش سے تعلق رکھنے والا کمانڈر مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن علاقہ تھانہ ارمڑ میں خفیہ معلومات پر کیا گیا، دہشت گردوں اور پولیس کے مابین دو گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد دانیال ہلاک ہوا جبکہ 2 سے 3 دہشت گرد فرار ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے

یہ بھی پڑھیں: پشاور: خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق داعش سے تھا، دانیال نامی دہشت گرد کوچہ رسالدار دھماکہ، پی اے ایس ائی نعمان خان، اے ایس ائی امتیاز خان ،ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹ کلنگ اور جلوزئی موبائل وین پر حملہ کرنے میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہیں۔