پی ڈی ایم فضل الرحمان

آپ کہتے ہو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اپنی فکر کرو تمھیں کون چھوڑے گا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کہتے ہو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اپنی فکر کرو تمھیں کون چھوڑے گا، تم ہماری گرفت میں ہو،تم پرچیوں دکھاکر ڈرامہ کرتے ہو ، تمہارے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے ، پرچیاں تمہیں نہیں بچاسکتیں ، عمران خان نے کوئی سرپرائز نہیں دیا ،ہم نے نواب بگٹی کی صورت میں سرپرائز دیا ہے،امریکا نے اسلامی دنیا میں تمہارے جیسے ایجنٹ چھوڑے ہوئے ہیں، پاکستان کو کمزور کرنا امریکا کی پالیسی تھی،

ہم نے امریکی ایجنڈے کو ناکام بنایا ہے ۔مہنگائی مکائو مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ مارچ چند دنوں میں آزادی مارچ کانتیجہ مہیا کر دیگا ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بڑے دکھ کے ساتھ یہ بات کہنا پڑرہی ہے کہ ہمارے ایک ساتھی حادثے کا شکار ہوئے اور شہید ہوگئے ، یہ اللہ کے راستے کا مجاہد اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے اللہ کے حضور حاضر ہوگیا ،رب العزت ان کو شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز فرمائے اور ان کا ساتھی زخمی ہوا اللہ اسے جلد شفاء کاملہ عطافر مائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ جم غفیر بیٹھا ہوا ہے اس جلسے کے مقابلے میں اسلام آباد میں ایک جلسی بھی منعقد ہوئی ہے ،یہ دنیا کو دھوکہ دیتے رہے ، پتہ نہیں کہاں سے اس کے غبارے میں ہوا بھری گئی اور وہ سمجھ رہا تھا کہ ہوا سے بھرا ہوا غبارہ حقیقی ہے جو مصنوعی تھا اور اس کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں جلسہ کیلئے دس دس ہزار اور پانچ پانچ ہزار روپے دیکر سرکاری وسائل کے ساتھ لوگوں کو جلسہ میں لایاگیا اور وہاں کرسیاں بھی نہیں بھر سکے اور کہتے ہیں ہم عوام نمائندے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تحریک انصاف کے جلسے میں مغرب کی اذان کے بجائے فجر کی اذان چلائی گئی، سب نشے میں تھے، نیند میں تھے۔ انہوںنے کہاکہ تلاوت کی بھی ریکارڈنگ سنائی گئی۔