ماں کو زندہ جلانے والے بیٹے

سعودی عرب: ماں کو زندہ جلانے والے بیٹے کو پھانسی کی سزا

سعودی عرب کی عدالت نے سوتی ہوئی ماں کو پیٹرول چھڑک کر جلانے والے ملزم بیٹے کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہر تبوک میں ایک بیٹے نے کمرے میں سوئی ماں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے باعث خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 16 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا

سعودی عرب کی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

سعودی وزارت داخلہ نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش والدہ کے قتل کا اعتراف کرلیا جس کے بعد انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔