پاکستان 194 کورونا کیسز

پاکستان: مزید صرف 194 کورونا کیسز، 2 مریض فوت

پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ہے ، گزشتہ روز مزید 194 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کر دہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 2 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 349 ہوگئی ہے۔ کورونا کے27 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 194 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.70 فیصد رہی۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 591 زیرِ علاج مریضوں میں سے 432 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 609 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 962 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 554 ہو چکی ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 75 ہزار 109 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 95 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا،شرح 0.69 فیصد ریکارڈ

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 988 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 316 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 58 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 23 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 261 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 471 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 700 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم ہوگئیں ہیں ، تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔