امریکا رمضان کے دوران اذان

امریکا: منی سوٹا میں رمضان کے دوران اذان دینے کی اجازت

امریکا کی ریاست منی سوٹا میں رمضان المبارک کے مہینے کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس کی مقامی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران اذان دی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 2 سال بعد اعتکاف کی اجازت

سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے اذان دینے کے حوالے سے اجازت کا بل مساوات کے نام سے پیش کیا جسے کونسل نے منظور کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ

بل کی منظور ی کے مطابق منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں دن بھر میں تین اذانیں (70 ڈیسیبل کی حد) میں دی جاسکیں گی۔